پیٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے وصول ٹیکسوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
دستاویز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے تین طرح کے ٹیکسز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
صارفین سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 78 روپے، پیٹرول پر 82 روپے ٹیکس جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی مد میں صارفین سے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی بھی وصولی کی جا رہی ہے۔
جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 110 ارب روپے کی اضافی وصولی
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پٹرولیم لیوی، 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے علاوہ 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ پیٹرول پر 79 روپے 62 پیسے، فرنس آئل پر 77 روپے پیٹرولیم لیوی، پیٹرول پر اڑھائی روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کیروسین آئل پر 18 روپے 95 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل پر 15 روپے 37 پیسے لیوی، فرنس آئل پر 18 فیصد جی ایس ٹی بی وصول کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
