سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے کہا کہ صدر ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خامنہ ای پر حملہ ایران کے خلاف پوری جنگ تصور کی جائے گی: ایرانی صدر
ڈان شپیرو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق کہا کہ اب وہ 86 برس کے ہو چکے ہیں اور بیمار آدمی ہیں لہٰذا ایران کونئی قیادت کی ضرورت ہے۔
ڈان شپیرو بارک اوباما کے دور صدارت میں اسرائیل میں امریکی سفیر تعینات تھے۔ ان کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر نے الزام عائد کیا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل میں امریکی صدر ملوث ہیں۔
