وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گل پلازہ میں آتشزدگی پر کمشنر کراچی اور ڈی سی ساؤتھ نے رپورٹ پیش کر دی۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پلازے میں آگ لگنے کا واقعہ رات 9:45 سے 10:15 بجے کے درمیان پیش آیا، آگ لگنے سے 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ امدادی کارروائی میں 22 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، 10واٹر باؤزرز اور 4 اسنارکل گاڑیاں شامل ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ،آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
