وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایبٹ آباد کے لوگ ہمیشہ جمہوریت کے لیے باہر نکلے ہیں، عوام اگلی کال کا انتظار کریں۔
ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ، وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے ، سہیل آفریدی
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کی آمد پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا، خواتین ڈاکٹر نے احتجاج کرتے ہوئے ان کا راستہ روک لیا۔ سہیل آفریدی نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی، بعد ازاں پولیس ے مداخلت کرکے روڈ کھلوا دیا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاج کی سیاست کرتی ہے، اگر انصاف ملتا تو پی ٹی آئی کبھی احتجاجی سیاست نہ کرتی۔
