وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گینگ کی مرکزی ملزمہ عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے۔
پنجاب حکومت کی آسان کاروبار سکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران کئی اے ٹی ایم ، ڈیبٹ کارڈز اوردیگر مواد برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا، ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی رقم نکالتے تھے، نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
