کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم عمران اور اس کا ساتھی وقاص خان شامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران سات شکایات پولیس میں رپورٹ ہوئیں اور تمام کیسز میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے ملا جس سے پولیس بھی حیران رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں فوری طور پر ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کے ہراسگی سے متعلق کیسز برداشت نہیں کروں گا، 100 سے زائد بچوں کوہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ابھی تک صرف 7 متاثرین سامنے آئے ہیں، پولیس باقی متاثرین کو تلاش کرے، ملزم کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لے جایا جائے۔
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایڈیشل آئی جی کو ہدایت کی کہ روزانہ کیس کی پیشرفت رپورٹ دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے حکومت سندھ نے کئی اقدامات کیے ہیں۔
