وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، جس کی رنگارنگ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
دلہا جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر کے بعد اب اس خوشی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے، جس نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
تقریب کے دوران لی گئی اس تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج پر مشتمل بھاری اور نفیس لباس پہنا ہوا ہے، جو مشرقی ثقافت اور شادی کی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کے لباس پر باریک گوٹا اور خوبصورت کڑھائی نمایاں ہے، جبکہ دوپٹہ سر پر بڑے شوق و خلوص سے اوڑھا ہوا ہے جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی کی گئی ہے۔
مریم نواز کا یہ لباس مہندی کی تقریب کی رنگینیوں سے میل کھاتا ہے اور سادگی و وقار کے ساتھ ایک شاہانہ انداز بھی دکھاتا ہے۔ زیورات کے انتخاب میں بھی روایتی حسن کو ترجیح دی گئی ہے۔
جنید صفدر کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے، نئی تصاویر سامنے آگئیں
یہ شادی کی تقریبات نجی نوعیت کی ہیں، تاہم کچھ تصاویر اور خبریں عوامی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لباس اور انداز کی خوب تعریف کی ہے۔

