گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی۔
ایس پی ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹی، جس سے 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے جیونی جا رہی تھی، جاں بحق افراد سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور مزدوری کیلئے جیونی جا رہے تھے۔
