جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔
نجی چینل کے مطابق سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نواز شریف نے کرائی، محمود اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔
خدشہ ہے کچھ علاقے پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کر دینگے ، محمود اچکزئی
کامران مرتضی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود اچکزئی کا نوٹیفکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔
