الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے 10 جنوری کو اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، جس میں اسلام آباد میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا تین ضابطہ اخلاق کیسز کیلئے سماعت کا شیڈول جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی حکومتوں کے الیکشنز کا موڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا پروگرام واپس لیتا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
