صدر آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

President Asif Zardari

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت 13 سے 16 جنوری تک بحرین میں قیام کریں گے اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری بحرین کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وزیر اعظم بحرین سے اہم ملاقات بھی شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp