ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہو گئے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال سے روانہ ہو گئے۔ عرب نیوزکے مطابق شاہ سلمان اسپتال میں طبی معائنے کے لیے زیرِ علاج تھے۔
طبی معائنوں کے نتائج اطمینان بخش قرار دیے گئے ہیں، دوسری جانب صدرآصف زرداری نے سعودی شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر ایک کے بعد دوسری ناکامی کا سامنا
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کیلئے گئے تھے۔
