مختلف رنگوں والی سبزیاں اور پھل صرف خوبصورت نظر نہیں آتیں، بلکہ وہ جسم کو ضروری نیوٹرینٹس، وٹامنز اور انٹی آکسیڈنٹس بھی فراہم کرتی ہیں جو صحت مند رہنے، بیماریوں سے لڑنے اور مجموعی بہبود کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
1. سرخ رنگ والے کھانے

سرخ پھل اور سبزیاں جیسے ٹماٹر، تربوز اور لال گاجر لائکوپین جیسے طاقتور انٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔
۔ جسم میں زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد دیتے ہیں
۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں
۔ دل اور دماغ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں
۔ کینسر جیسے امراض کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں
صحت مند ناشتہ نہ کرنے سے وزن پر کیا فرق پڑتا ہے؟
2. نارنجی اور پیلے رنگ والے کھانے

کدو، اور پیلے شملے مرچ جیسے غذائی اجزاء بیٹا کرپٹو زانتھن اور وٹامن A کے بہترین ذرائع ہیں، جو:
۔ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتے ہیں
۔ جلد کو صحت مند رکھتے ہیں
۔ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں
3. سبز رنگ والے کھانے

ہر نمک صحت کیلئے فائدہ مند نہیں، ماہرین نے بہتر انتخاب بتا دیا
پالک، بروکلی، گوبھی، اور دیگر سبز سبزیاں کلوروفل اور فائبر کی بھرمار ہوتی ہیں۔
۔ دل کی صحت کو مضبوط بناتی ہیں
۔ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں
۔ جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتی ہیں
4. نیلے اور بنفشی رنگ والے کھانے

بلیوبیریز، انگور، نیم، اور بنفشی بند گوبھی جیسے اجزاء Anthocyanins نامی مرکبات رکھتے ہیں جو:
۔ سوزش کم کرتے ہیں
۔ دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں
۔ بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں
5. سفید اور بھورے رنگ والے کھانے

لہسن، پیاز، پھول گوبھی، مشروم اور دیگر سفید پھل و سبزیاں اپنے اندر الیسن، کوئرسیٹن جیسے مرکبات رکھتے ہیں جو:
۔ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی لاتے ہیں
۔ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں
۔ مدافعتی نظام کو سپورٹ کرتے ہیں
پپیتا کن افراد کے لیے فائدہ مند اور کن کے لیے نقصان دہ
رنگین غذا کو کیسے شامل کریں؟
. اپنے پلیٹ کا نصف حصہ سبزیوں سے بھر دیں
. روزانہ دو مختلف رنگوں والے پھل کھائیں
. ہر روز اپنی غذا میں کم از کم ایک نیا رنگ شامل کرنے کی کوشش کریں
. جتنا ممکن ہو تازہ اور سیزن کے مطابق پھل و سبزیاں استعمال کریں
