سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی خلیجی ممالک میں ایندھن کی ممکنہ قیمتوں سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت نے 2026 کی پہلی سہ ماہی تک ایندھن کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویت میں پریمیم پیٹرول کی قیمت 85 فلس فی لیٹر، ریگولر پیٹرول 105 فلس فی لیٹر جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 115 فلس فی لیٹر مقرر رہے گی۔
اس کے علاوہ ریاستی کمیٹی نے سبسڈی کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے الٹرا (98 آکٹین) پیٹرول کی قیمت 200 فلس فی لیٹر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کویت میں یہ قیمتیں یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک برقرار رہیں گی۔
شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا
دوسری جانب خلیجی خطے کے بیشتر ممالک ایندھن کی قیمتوں کو آزاد کرنے کی پالیسی اپنا چکے ہیں، جس کے تحت قیمتیں عالمی تیل منڈی میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے مطابق طے کی جاتی ہیں اور عام طور پر ہر ماہ کے آخر میں ان کا اعلان کیا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جنوری 2026 کے لیے ایندھن کی قیمتوں کا اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ دسمبر کے اختتام پر عالمی تیل منڈیوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے اثرات نئے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔
دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.63 درہم سے بڑھ کر 2.70 درہم فی لیٹر ہو گئی، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تقریباً 2.7 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح اسپیشل 95 کی قیمت 2.51 سے بڑھ کر 2.58 درہم، ای پلس 91 کی قیمت 2.44 سے بڑھ کر 2.51 درہم جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.67 سے بڑھ کر 2.85 درہم فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
