بنگلا دیش میں بھارتی شہریوں کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی، ورک پرمٹس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے والے طلبہ اتحاد انقلاب منچ نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے شہید عثمان ہادی کے قتل میں ملوث تمام افراد کو اگلے 24 دنوں میں گرفتار اور مقدمے کے ذریعے سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
طلبہ اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلا دیش میں کام کرنے والے بھارتی شہریوں کے ورک پرمٹس منسوخ کیے جائیں۔ مطالبات کا اعلان انقلاب منچ کے رکن سیکرٹری عبداللہ الجابر نے گزشتہ رات شاہ باغ میں مکمل ہڑتال کے دوران کیا۔
میکسیکو میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 13 افراد ہلاک، 98 زخمی
مطالبات میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی وطن واپسی کو بھی شامل کیا گیا ہے، طلبہ اتحاد نے کہا کہ اگر حسینہ واجد کو دہلی نے واپس نہ بھیجا تو حکومت کو بھارت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔
انقلاب منچ نے بھارتی شہریوں کے ورک پرمٹس کی منسوخی کو قومی خودمختاری کے تحفظ کے طور پر ضروری قرار دیا ہے۔
