افریقی ملک گھانا میں دنیا کے خاتمے کی جھوٹی پیش گوئی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خود ساختہ نبی نما شخصیت، ایبو نوح، نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 دسمبر کو پوری دنیا ایک شدید طوفان کی لپیٹ میں آ جائے گی اور وہ لوگوں کو بچانے کے لیے دیو ہیکل لکڑی کی کشتیوں کی تعمیر کر رہا ہے۔
بیمار پالتو کتے کے غم میں بہنوں نے خودکشی کر لی
نوجوں نے دعویٰ کیا کہ صرف وہی افراد محفوظ رہیں گے جو اس کی بنائی گئی کشتیوں میں سوار ہوں گے، اس دعوے پر یقین کرنے والے کئی افراد نے اپنی جائیدادیں فروخت کر دیں اور کشتیوں میں جگہیں حاصل کیں۔
حالیہ پیش رفت میں نامعلوم افراد نے اس منصوبے کی علامت سمجھی جانے والی ایک کشتی کو نذرِ آتش کر دیا، بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جلنے والی کشتی درحقیقت کسی اور کی ملکیت تھی، جسے محض ایک علامتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں ایبو نوح کو ایک نئی مرسڈیز گاڑی میں دیکھا گیا، رپورٹس کے مطابق اس گاڑی کی قیمت تقریباً 89 ہزار ڈالر ہے اور الزام ہے کہ یہ رقم اس کے پیروکاروں سے جمع کی گئی، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔
Gana’da kendisini peygamber ilan eden Ebu Noah’ın öne sürdüğü kıyamet kehanetinin gerçekleşmemesi ülkede öfkeye neden oldu. Belirttiği tarihte herhangi bir felaketin yaşanmaması üzerine, bazı kişiler Ebu Noah’ın inşa ettiği gemilerden birini ateşe verdi. pic.twitter.com/MyBRpCggrg
— Kasabadaki Yabancı (@turkcedusunuyor) December 26, 2025
گھانا کی سکیورٹی فورسز نے ایبو نوح کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو دھوکہ دینے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
آئرن بڑھانے کیلئے نوجوان نے اپنا ہی خون پی لیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
بعد میں ایبو نوح نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں اس نے دنیا کے خاتمے کی تاریخ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے مزید وقت دیا گیا ہے تاکہ زیادہ لوگوں کو نجات کا موقع مل سکے۔ اس نے مزید کشتیوں کی تیاری کا دعویٰ بھی کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور طنزیہ ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
