انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 15 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1678 پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 79 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں اس غیر معمولی تیزی کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے1.35ارب ڈالر مالی معاونت فراہمی کا اعلان
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کی مارکیٹ میں استحکام اور درآمدی ادائیگیوں میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی مالیاتی حالات اور مقامی معاشی پالیسیوں سے جڑا رہے گا۔
