محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مری میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سنٹرل ریجن میں دھند کا راج، موٹرویز کئی مقامات سے بند
پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد اور موہنجوداڑو میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کوہستان، بٹگرام، چترال میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والاسلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، بارش کا یہ سلسلہ 31 دسمبر کو بالائی اور وسطی علاقوں کولپیٹ میں لے گا، بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ 2 جنوری تک برقرار رہے گا۔
بلوچستان میں آج سے31 دسمبر تک بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش ہوگی۔
کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، کشمور میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں اور کرک میں کل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے کی برفباری کی توقع ہے، کشمیر،گلگت بلتستان میں کل سے2 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
آئینی ترمیم پر احتجاج، پیپلز لائرزفورم کے سیکرٹری جنرل نے استعفیٰ دے دیا
مری گلیات میں کل سے2 جنوری تک بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد، راولپنڈی، خطہ پوٹھوہار میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بدھ کو بھکر، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، مظفر گڑھ، جھنگ اور ساہیوال میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
