امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین مذاکرات کیلئے کوئی ڈیڈلائن نہیں ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں روس یوکرین امن معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
زیلنسکی کی ٹرمپ سے اہم ملاقات؛ یوکرین امن منصوبے پر حمایت حاصل کرنے کا ارادہ
امریکا اور یوکرین کے درمیان وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوئے ،ٹرمپ نے یوکرینی صدر سے ملاقات سے پہلے روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔بعدازاں روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ زیلنسکی سے ملاقات کے بعد بھی پیوٹن سے بات کریں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا پیوٹن امن کے بارے میں سنجیدہ ہیں،روس اور یوکرین کے صدور معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
فیلڈ مارشل قابل احترام شخصیت ، پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے ، ڈونلڈ ٹرمپ
روس یوکرین مذاکرات کیلئے کوئی ڈیڈلائن نہیں،یورپی سربراہوں سے بھی آج رابطہ ہوسکتا ہے،یوکرین کو معاشی فوائد ملیں گے۔
