فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو، جو فرانس میں محض “بی بی” کے نام سے جانی جاتی تھیں، 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، انتقال کی تصدیق ان کی فاؤنڈیشن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو جاری بیان میں کی۔
بریژیت باغدو نے 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔
1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نے خواتین کی آزادی اور خودمختاری پر کھل کر بات کی۔
معروف اداکارہ نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی
39 برس کی عمر میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد انہوں نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی اور اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عالمی سطح پر تحفظ حیوانات کی مہم چلائی۔
پیرس میں 28 ستمبر 1934 کو پیدا ہونے والی بریژیت باغدو نے فلم، موسیقی اور فیشن کی دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے اور 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔
