وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک (barrister aqeel malik)کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالورز نہیں،مقبولیت کے دعوے فریب ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر کے مقبولیت کا ڈرامہ کیا جاتا ہے،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمی محدود ہے،انہوں نے جھوٹے فالورز بنا رکھے ہیں۔
بریڈ فورڈ احتجاج پر شدید ردعمل؛ پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
سوشل میڈیا پر مصنوعی ریچ دکھائی جاتی ہے،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے،بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے،پی ٹی آئی سیاسی میدان کی ناکامی چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے،پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے،عوام جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے؟
