پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔
پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مذمت کرتا ہے۔
پاکستان اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل کی ایسی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور نہ صرف برادر ملک صومالیہ کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں بلکہ یہ پورے خطے کے امن کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ایسی کارروائیوں کو مسترد کرے اور اسرائیل کو وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے سے باز رکھے۔
پاکستان کا یمن میں امن اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان
پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
