محکمہ موسمیات نے شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کوہستان، بٹگرام، چترال اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
🌧️ Pakistan Weather Press Release (PMD)
29 Dec – 2 Jan: Rain, thunderstorms & snowfall ❄️
🌨️ Murree, Swat, Hunza, Skardu, Neelum Valley
⚠️ Landslides, avalanches possible
🌫️ Fog to reduce in Punjab & Sindh#PakistanWeather #Snowfall #Thunderstorm #PMD #WeatherUpdate #Winter2025 pic.twitter.com/KFSy7QbLxM— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) December 27, 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں کل شام مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، آئندہ ہفتے مغربی ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، 30 اور 31 دسمبر کے دوران ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
31 دسمبر سے 2 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے، 29 سے 31 دسمبر کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، اس دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سے 31 دسمبر کے دوران ایبٹ آباد، بونیر اور بٹگرام میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
30 سے 2 جنوری کے دوران گلگت، اسکردو، دیامر، استور، غذر، ہنزہ، نگر، وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ، کوئٹہ، زیارت، قلات، ژوب اور مستونگ میں بارش کا امکان ہے۔
امریکا میں بارش اور شدید برفباری،نظام زندگی معطل
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل سے یکم جنوری تک شدید بارشیں متوقع ہیں، پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کی عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے اور بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
