چین کی ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اس جدید روبوٹ نے چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر شاؤشِنگ میں ملک کے چند بہترین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے خلاف کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر1,452 مسلسل ریلیاں مکمل کیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق روبوٹ نے لگاتار 1,452 شاٹس کامیابی کے ساتھ واپس کیے، جس کے ذریعے موبائل روبوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ مسلسل بیڈمنٹن کاؤنٹر ہِٹس کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا اس تاریخی کامیابی نے کھیل اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ایتھلیٹک روبوٹ جدید وژن اور موشن کنٹرول سسٹمز سے لیس ہے، جو ملی سیکنڈ کی سطح تک انتہائی درست ٹائمنگ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عبیداللّٰہ راجپوت پر پابندی عائد کر دی
ان جدید نظاموں کی بدولت روبوٹ تیز رفتار شاٹس کو نہ صرف پہچانتا ہے بلکہ درست انداز میں واپس بھی کرتا ہے۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے نہ صرف روبوٹکس کے شعبے میں پیش رفت ظاہر ہوتی ہے بلکہ مستقبل میں کھیلوں کی تربیت، تحقیق اورتفریح کے شعبوں میں بھی نئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
