پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک مہندی کی تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا اور ان کے بیٹے نے کالے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی گانے ‘سینوریٹا’ پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس ڈانس ویڈیو کے بعد نادیہ خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کو ناپسندیدہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اداکارہ کی پچھلی تنقید اور بھارتی پرچم کے معاملے کو بھی یاد دلایا۔
ڈکی بھائی کی سالگرہ میں 10 لاکھ کا چیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
خیال رہے کہ نادیہ خان نے حال ہی میں گلوکار طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد نہ صرف عوام بلکہ شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی ان پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔

اس مرتبہ بھارتی گانے پر ڈانس نے نادیہ خان کے لیے پھر سے تنقید کے دروازے کھول دیے ہیں اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہے۔
