بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کیا گیا،ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،انتہائی مطلوب خارجی کمانڈرمارا گیا
سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے ، دہشتگردی کیخلاف آپریشن عزم استحکام پوری رفتار سے جاری ہے،غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے پنجگور میں 4 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

دہشتگردی کیخلاف عزم استحکام میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
ادھر وزیرداخلہ نے بھی پنجگور میں خارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارجیوں کو ہلاک کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے،خارجیوں کے خاتمے کیلئے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
