سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں کے مطابق اس اضافے سے سونے کی قیمت 4لاکھ 75 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔
جب کہ 10گرام سونا 1972 روپے اضافے سے 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے کا ہو گیا۔
سونا خریدنا ایک خواب؛ آج بھی قیمت میں ہوشربا اضافہ
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام چاندی کی قیمت بڑھ کر 8 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں تبدیلی اور مقامی سطح پر طلب میں اضافے کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خریداروں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
