برطانوی ہائی کمیشن(british high commission islamabad) نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور استغاثہ حکومت سے آزاد ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کےمطابق کسی جرم کے شواہد ہوں تو غیر ملکی حکومت برطانوی پولیس کو ثبوت فراہم کرے،برطانوی قانون کی خلاف ورزی پر پولیس مواد کا جائزہ لے گی۔
برطانیہ میں اشتعال انگیز مظاہرے،پاکستان کا سخت نوٹس:قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری
قانون شکنی ثابت ہونے پر فوجداری تحقیقات شروع ہو سکتی ہیں،برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے آزادانہ فیصلے کرتے ہیں۔
یاد رہے پاکستان نے بریڈ فورڈ میں تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت کو سنگین دھمکیاں دینے اور حکومت مخالف بیانات پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور ڈیمارش جاری کیا تھا۔
