پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی دی۔
پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک III طیاروں کے چھ رکنی دستے نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو پاکستانی فضائی حدود میں سلامی دی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی رسمی ایئر ایسکارٹ فراہم کیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔
اماراتی صدر کی وزیراعظم و فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو پرتپاک سلام پیش کیا،یہ فضائی سلامی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک III جدید ترین 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاک فضائیہ کی جدید آپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کے معزز مہمانوں کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایت کا تسلسل ہے۔
