پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کر دیا،ڈیمارش برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج سے متعلق جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا،دوران احتجاج مظاہرین نے فیلڈ مارشل کیخلاف اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔
احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ،احتجاج کے دوران کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کو ایک کار بم دھماکے میں قتل کردیا جائے گا۔
برطانیہ میں اشتعال انگیز مظاہرے، پاکستان کا سخت نوٹس
پاکستان نے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، پاکستانی سیاسی جماعت کے برطانیہ میں آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مظاہرین کو جمع کیا گیا۔
بنگلادیش: عثمان ہادی کے بعد ایک اور رہنما کو بھارت کیجانب سے قتل کی دھمکیاں
احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کے خلاف اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کی گئی،فیلڈ مارشل کو کار بم دھماکے میں قتل کرنے کی کھلی دھمکی دی گئی۔
حکومتِ پاکستان نے اس سنگین دھمکی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے،ہمیں امید ہے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،یہ آزادیِ اظہار نہیں، براہِ راست دہشتگردی پر اکسانے کے مترادف ہے۔
