سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خارجی کمانڈر دلاوربھی مارا گیا،حکومت کی جانب سے خارجی کمانڈر کے سر کی قیمت40 لاکھ روپے مقر ر کی گئی تھی۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشتگرد مختلف د ہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے آپریشن میں 2 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
قلات آپریشن میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔
