خیبر: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا، تاہم مخالفین اس میں ناکام رہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تحصیل باڑہ اور جمرود کا دورہ کیا۔ وہ جمرود میں دل کی مریضہ زینب بچی کے گھر گئے۔ اور اس سے ملاقات کی۔ دل کی مریضہ زینب بچی کا علاج وزیر اعلی سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر مفت کروایا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ ملٹری آپریشن پر کل جو مؤقف تھا آج بھی وہی مؤقف ہے۔ اس میں کسی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا کہ میرا اسمگلروں سے تعلق ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ
سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پیکیج پر جلد عملی کام کا آغاز ہو گا۔
