معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردعمل دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہنی۔
بیٹی کی پیدائش نے زندگی بدل دی، فرحان سعید کا جذباتی بیان
یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا جب ایک زیر گردش ویڈیو میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی پہنے دیکھا گیا۔ اس کے بعد اداکارہ نے میگزین کی ایک پوسٹ ری شیئر کی جس میں انہوں نے صبا قمر کا دفاع کیا۔
میگزین کے ایڈیٹر ان چیف نے نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ڈیئر کیا آپ توقع کر رہے تھے کہ وہ پولیس افسر کا کردار دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ کے ساتھ ادا کریں گی؟
انہوں نے مزید لکھا کہ کردار ہمیشہ رول اور اسکرپٹ کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ آپ کی بے وقوفانہ تخلیق کے مطابق۔
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی، تقریبات کی تصاویر دیکھیں
اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اوہ خدایا! آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں۔ جس کے ساتھ انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے۔
