قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید
سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 خارجی ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے ،علاقے کو بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔
