اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 26 دسمبر کو چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد کی ریونیو حدود میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم ضروری خدمات سے وابستہ ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلور ملز ایسوسی ایشن کے سندھ میں گندم کی سبسڈی کے حوالے سے انکشافات
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ تعطیل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہوگا۔
