اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی۔ حکام کے مطابق نان فائلرز کو آن لائن اور گھروں پر نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کو شناختی کارڈ کی مدد سے آن لائن اور گھر پر نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل نان فائلرز کی ملکیت میں گاڑی، پلاٹ، گھر اور نقد رقم ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز نوٹس موصول ہونے کے ایک ہفتے کے اندر 3 سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔ اور دستاویزات جمع نہ کرانے پر نان فائلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے خریدنے کے بعد عارف حبیب کا ایک اور بڑا اعلان
حکام کے مطابق خود سے ریٹرن جمع کرانے والوں کی معلومات مستند سمجھ کر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ایف بی آر کی نان فائلرز کی لسٹ میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
