لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جب لیبیا کے آرمی چیف کو لے جانے والا نجی طیارہ ترکیہ کے ضلع ہیمانا میں حادثے کا شکار ہوا۔
فوٹیج میں فالکن 50 بزنس جیٹ کو ہیمانا کے علاقے کیسک کاواک کے قریب انقرہ سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ ٹیکساس میں گر کر تباہ ، 5 افراد ہلاک
لیبیا کے حکام کے مطابق انقرہ میں ایسن بوغا ایئرپورٹ سے طرابلس جاتے ہوئے آرمی چیف جنرل اپنے دیگر 4 ساتھی فوجی افسران سمیت طیارے حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
Libya MOURNS top general after jet CRASHES in Turkey
Fiery footage captures MOMENT of impact https://t.co/JZbXb5sP9Q pic.twitter.com/9KeJ7ZWrJo
— RT (@RT_com) December 23, 2025
جاں بحق ہونے والوں میں جنرل الفیطوری غریبل (سربراہ بری افواج)، بریگیڈیئر جنرل محمود القطاوی (سربراہ ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی)، محمد الاساوی دیاب (چیف آف اسٹاف کے مشیر) اور محمد عمر احمد محجوب (چیف آف اسٹاف کے دفتر سے منسلک فوجی فوٹوگرافر) شامل ہیں۔
جنرل الحداد مغربی لیبیا کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر تھے ، وہ اقوام متحدہ کی قیادت میں لیبیا کی منقسم فوج کو متحد کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔
Turkish security cameras captured the moment a Libyan Falcon 50 private jet crashed after taking off from Ankara Esenboğa Airport, which was carrying Muhammad Ali Ahmad Al-Haddad, Chief of Staff of Libya’s Government of National Unity. pic.twitter.com/w7ez9Z17rJ
— BRADDY (@braddy_Codie05) December 23, 2025
