چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب کا کہنا ہے کہ کنسورشیم کی خواہش تھی پی آئی اے کے 100 فیصد حصص خریدے جائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہمارا قومی ادارہ ہے اور اس نے بہت اچھے دن دیکھے ہیں۔ یہ بہترین ایئر لائن ہے۔اس کے تمام ملازمین اہل ہیں اور کام کو اچھے سے جانتے ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری شفاف طریقے سے مکمل ہوئی ہے، قومی ائیر لائن میں نیا سرمایہ لگے گا۔سرمایہ کاری سے پی آئی اے صارفین کو اچھی سروس فراہم کرسکےگی۔
شفاف نجکاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا،سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،لوگوں کو روزگار ملے گا۔ پی آئی اے کو دوبارہ سے عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے۔
واضح رہے کہ پیرس اور نیویارک میں واقع پی آئی اے کے ہوٹلز نجکاری کے عمل میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔
