وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعدد مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چار بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوا جماعت میں کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں اور وہ خود بھی سیاست کرنے کے بجائے محض انتشار کی سیاست چاہتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی نظر نہیں آتی جبکہ ادارہ جاتی مذاکرات ہی مسائل کے حل کا راستہ ہوتے ہیں۔
پی ٹی آئی سے جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، بلیک میلنگ نہیں چلے گی ، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر آمادہ ہے مگر پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی دکھانا ضروری ہے۔
