برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل بدلتے عالمی نظام میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کیلئے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے، مڈل پاورز کے لیے یہ پیشرفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے ، فیلڈ مارشل درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شامل ہیں۔
مئی جنگ کے بعد امریکا کا انڈیا فرسٹ دور ختم، پاکستان کو فوقیت حاصل، واشنگٹن ٹائمز
جریدے کے مطابق ٹرمپ کیساتھ بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، فیلڈ مارشل درمیانی طاقتوں کیلئے ایک کامیاب کثیر الجہتی اسٹریٹجسٹ کی واضح مثال ہیں ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مڈل پاورز سفارتکاری کی بھی کامیاب مثال ہیں۔
فنانشل ٹائمز نے کہا کہ پاکستانی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کیساتھ بیک وقت روابط میں متحرک رہی ، فیلڈ مارشل نے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کیلئے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے ہیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں مؤثر انداز میں آگے بڑھایا، ٹرمپ کے ساتھ بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا۔
ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فنانشل ٹائمز نے کہا کہ پاکستان کی ایسی سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا، بھارت کیلئے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہیں ہو سکا،سفارتی ناکامی کے باعث ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
