آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ، دو اہم کھلاڑی چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔
کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے جبکہ نیتھن لائن کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، آف اسپنر ٹوڈ مرفی اور فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
افغانستان پریمیئر لیگ کا اعلان ، افتتاحی سیزن میں 5 فرنچائزز شامل ہوں گی
نیتھن لائن کو تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن باؤنڈری بچانے کی کوشش میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ نے تصدیق کی کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہو گی۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری ،برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس کے علاوہ عثمان خواجہ، مارنوس لبو شین، مائیکل نیسر، میچل اسٹارک، جیک ویدرالٹ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں.
