انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (icc) نے امریکی نیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا ۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امریکی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی،امریکی انڈر 19، ٹی 20ورلڈ کپ 2026 اور ایل اے اولمپکس 2028 کی تیاریاں جاری رہیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ،آئی سی سی کو بڑا دھچکا لگ گیا
آئی سی سی نے امریکا کرکٹ کا ہائی پرفارمنس پروگرام خود چلانے اور فنڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کھلاڑیوں اور اسٹاف کی تنخواہوں کی براہ راست ادائیگی کی جائیگی۔
امریکا کرکٹ کی معطلی کے باوجود عالمی ایونٹس میں شرکت متاثر نہیں ہوگی،آئی سی سی اور امریکی اولمپک کمیٹی ایل اے اولمپکس کیلئے مشترکہ پلان تیار کرے گی،مرد و خواتین امریکی ٹیموں کیلئے مشترکہ ٹریننگ اور کوچنگ اسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔
آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
آئی سی سی نے امریکا کرکٹ میں گورننس بحالی کیلئے نارملائزیشن کمیٹی فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا، حکام کا کہنا ہے امریکی کرکٹ کی معطلی کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس کی منظوری آئی سی سی دے گا۔
یاد رہے امریکاکرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔
