لاہورکے مقامی ہوٹل میں سجنے والا تین روزہ ہم برائیڈل کیٹیورویک اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
رنگوں ، روشنیوں اورخوشبوﺅں سے سجے ہم برائیڈل کیٹیورویک میں عروسی ملبوسات کے ساتھ ساتھ برائیڈل میک اَپ اور ہیئراسٹائلنگ کے نئے انداز بھی پیش کئے گئے۔

ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے اورآخری روزمعروف ڈیزائنرز عمران راجپوت، فاطمہ اشعر،مسفرہ سعد،احسن مینزویئر،میہا،ایچ ایس وائے ،زگی مینزویئر،سوچاج اورفہد حسین کے ملبوسات پیش کئے گئے۔
مرد اور خواتین ماڈلز کے علاوہ شوبز کے معروف ستاروں نے بھی بطور شو سٹاپرز ملبوسات پہن کر ریمپ پر انٹری دی جن میں منیب بٹ،جگن کاظم، شاز خان،فرحان طاہر،انمول بلوچ،اسامہ خان، میکال ذوالفقار،ماوراحسین ، مہرین سید،سعد قریشی، حریم فاروق، منواسسٹرز اور آئمہ بیگ شامل تھیں۔

راک اسٹارعلی ظفر اوران کے بھائی دانیال ظفرکی میوزک ویڈیوبھی اس موقع پر لانچ کی گئی جس میں علی ظفراوردانیال ظفرکی اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارمنس نے ماحول گرما دیا۔ میوزک ویڈیوکی لانچنگ سے قبل علی ظفر کے گائیکی کے سفرپرایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

آخری روز کے شو کا آغاز عمران راجپوت کی مینز کولیکشن کی نمائش سے ہوا جس میں اداکارمنیب بٹ شوسٹاپر تھے۔ شام کی دوسری ڈیزائنر فاطمہ اشعرتھیں جس میں اداکار شازخان ،جگن کاظم اورہالی ووڈ اداکارفرحان طاہربطورشوسٹاپر ریمپ پر آئے۔دوسرے شو کا آغاز ایچ ایس وائے(حسن شہریار یاسین) کے ملبوسات کی نمائش سے ہوا جس میں عدنان ظفر المعروف کین ڈول اورمہرین سید شوسٹاپر تھیں۔

سوچاج بائی مہک جنیدکی کولیکشن ”پس پردہ“ کے نام سے پیش کی گئی جس میں روایت کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ ڈرامہ سیریل ”بسمل“ کی معصومہ حریم فاروق اورموسیٰ یعنی سعد قریشی ان کے شو سٹاپرز تھے۔

ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا فینالے فہد حسین کی عروسی کولیکشن کی نمائش سے ہوا جس میں نکاح نامہ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا کہ شادی کے وقت اس کی اہم شقوں کونظراندازکرکے دلہن سے کئی حقوق چھین لیے جاتے ہیں۔

فہد حسین کے ملبوسات کی نمائش ڈرامائی اندازمیں کئی گئی، منواسسٹرز اورآئمہ بیگ کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ حسین راجپوت کوبیسٹ میل ماڈل آف دی ایئر اور اقراءمحمود کوبیسٹ فی میل آف دی ایئرکاایوارڈ بھی دیا گیا۔
