پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔
محکمہ پاسپورٹس نے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔ اب پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا جو 24 گھنٹے کام کرے گا، ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہو گی۔
پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی ، مالٹا پہلے ، یونان ، آئرلینڈ اور رومانیہ دوسرے نمبر پر
نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی ، پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خود کار نشاندہی کی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل اور بیک لاگ اور مشینری اسٹیٹس بھی مانیٹر ہو گا۔
