سی ڈی اے کے ترلائی میں واقع ڈاگ سینٹر میں زبردستی داخل ہونے کے واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں ایک خاتون، ڈاگ سینٹر کے سپروائزر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ڈاگ سینٹر کے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اسلام آباد کے ٹریل 7 پر نایاب جنگلی جانور کی موجودگی
متنِ مقدمہ کے مطابق ملزمان تین گاڑیوں میں ڈاگ سینٹر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 50 سے 60 کتوں کو زبردستی گاڑیوں میں لوڈ کیا۔ اس دوران کتوں کو رکھنے کے لیے بنائے گئے شیڈ کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت مجسٹریٹ اسلام آباد خود موقع پر موجود تھے، اس کے باوجود کارروائی کی گئی۔
لاہور میں پالتو جانوروں سے بے رحمی، خاتون کے خلاف کارروائی
متنِ مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
