ایران نے اسرائیل کی جانب سے ایک اور ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر نئے حملے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم پوری طرح دفاع کے لیے تیار ہے۔ جنگ سے بچاؤ کا بہترین راستہ یہی ہے کہ اس کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے۔
اسرائیل کا ایک بار پھر ایران پر حملے کا منصوبہ ، امریکی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ماضی کا ناکام تجربہ دہرانا چاہتے ہیں تو انہیں کسی بہتر نتیجے کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو یقین ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کر رہا ہے، اسرائیل ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
