پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا ، اہم قانون سازی ہو گی

punjab assembly

پنجاب اسمبلی (punjab assembly)کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جس میں اہم قانون سازی ہو گی۔

پنجاب اسمبلی کے 37ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ،صوبائی اسمبلی سے پنجاب پتنگ بازی ریگولیشن بل 2025 منظور کروایا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے

اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات طلب کئے جائیں گے،اجلاس میں ارکان اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔

اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی،اجلاس میں پولیس آرڈر(دوسری ترمیم) بل منظوری کے لئے پیش ہو گا۔پنجاب ایگریکلچر ، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظوری کے لئے پیش ہو گا۔

پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی قرارداد جمع

ارکان اسمبلی اجلاس میں اہم نوعیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp