پاکستان نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے عراق کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی افرادی قوت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی عراقی ہم منصب عبداللطیف جمال رشید سے ملاقات ہوئی ، صدر مملکت آصف علی زرداری کو بغداد پیلس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک عراق صدور کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی بعدازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، عراقی صدر کی جانب سے صدر آصف زرداری اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔
صد ر آصف زرداری نے عراقی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا،انہوں نے عراق میں کامیاب پارلیمانی انتخابات پر مبارکباد بھی دی۔
پاکستان نے عراق کی خودمختاری، سالمیت اور استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
صد آصف زرداری سے بحرین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اس موقع پرصدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاک عراق تجارتی حجم حقیقی صلاحیتوں کا عکاس نہیں،انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
عراق کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی افرادی قوت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے طبی، مالی اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔پاکستانی زائرین کیلئے سہولیات میں بہتری اور مینجمنٹ ایم او یو جلد مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ۔
غیر قانونی داخلے اور اووراسٹے کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ دہشتگردی، انتہاپسندی اور منشیات کیخلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
علاقائی اور عالمی فورمز، اقوام متحدہ اور او آئی سی میں قریبی رابطے پر اتفاق کیا گیا،عراقی صدر نے اسلامی امہ کے اتحاد اور فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں، آصف زرداری
علاوہ ازیں صدرمملکت آصف علی زرداری اور عراقی نگران وزیراعظم کے درمیان بھی ملاقات ہوئی،پاکستان اور عراق کے درمیان تجارت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر زور دیتے ہوئےآئی ٹی، زراعت، تعمیرات اور ادویات میں تعاون کی پیشکش کی۔
اس کے علاوہ پاکستان اورعراق کے درمیان براہِ راست بینکنگ چینلز پر بھی گفتگو ہوئی ،دفاعی تربیت اور سازوسامان کی فراہمی میں تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
