ملک میں رجب المرجب (rajab murajjab)کا چاند نظر آگیا،یکم رجب 22 دسمبر اور شبِ معراج 27 رجب 16 جنوری کو ہوگی۔
سپارکو کی پیش گوئی سچ ثابت
گزشتہ روز سپارکو نے پیش گوئی کی تھی کہ رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہوگا،رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 06:43 بجے پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ،فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی۔
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے،ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے ننگی آنکھ سے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔
فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
