بالی ووڈ کی مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتحی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا کے مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں۔اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی، تقریبات کی تصاویر دیکھیں
تصادم کے نتیجے میں اداکارہ کی گاڑی ایک سائیڈ سے تباہ ہو گئی اور ان کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہو گیا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ نورا فتحی کے دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے۔
ڈاکٹروں نے اداکارہ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تاہم نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے پر عمل کرنے کے بجائے اسپتال سے ڈسچارج ہو کر سیدھا کنسرٹ میں جانے کو ترجیح دی۔ نورا فتحی نے اسی حالت میں سن برن فیسٹیول 2025 میں اسٹیج پر آ کر پرفارم کیا۔
